شہزادہ ہیری اور میگھن کی منگنی کےبعد پہلی تصویر

0
114

برطانوی شاہی خاندان نے گزشتہ روز شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کا اعلان ایک بیان کے ذریعے کیا تھا، جس کے بعد ہر کوئی ان دونوں کی تصاویر کا انتظار کررہا تھا۔

جس کے بعد کینزنگٹن پیلس میں یہ دونوں پہلی مرتبہ اپنی منگنی کے بعد میڈیا کے سامنے آئے، اور ایک ساتھ انٹرویو بھی دیا۔

اس دوران 33 سالہ شہزادے ہیری اور 36 سالہ میگھن مارکل نے خوب تصاویر بھی بنوائیں، جبکہ میگھن اپنی منگنی کی انگوٹھی کی نمائش بھی کرتی نظر آرہی تھیں۔

خیال رہے کہ رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کی ایک خاص انگوٹھی میں لیڈی ڈیانا کے بروچ کے ہیرے سجائے گئے ہیں اور منگنی کے موقع پر میگھن مارکل کو یہی انگوٹھی دی گئی۔

دونوں نے منگنی کے بعد ایک ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں ساتھ گزارے بہت سے خوشگوار لمحات کا ذکر کیا۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اب میگھن مارکل کے ساتھ جلد اپنی فیملی شروع کرنا چاہتے ہیں، تاہم اب تک ان کی شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں، جن کی امریکی اداکارہ 36 سالہ میگھن مارکل سے محبت کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی آرہی ہیں۔

دونوں کے درمیان 2 سال سے معاشقے کی خبریں سامنے آئیں، جب کہ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بعد لندن کے کینزنگٹن پیلس میں ہی رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY