شمالی کوریا کے حالیہ نئے میزائل تجربے کے جواب میں امریکا اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز، مشقوں میں 230 سے زائد طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی سب سے بڑی مشترکہ فضائی مشقوں کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس میں 6 ایف 22 ریپٹر اسٹیلتھ فائٹرز سمیت 230 سے زائد طیارے حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یہ سالانہ مشقیں 8 دسمبر تک جاری رہیں گی

SHARE

LEAVE A REPLY