جاپانی پارلیمان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کوایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

پارلیمان میں اس تناظر میں پیش کی جانے والی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس قرار داد میں پیونگ یانگ کے جوہری اور میزائل منصوبوں کو خطے اور جاپان کے لیے ایک ایسے خطرے سے تعبیر کیا گیا، جس کے مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ شمالی کوریا سے بات حیت کا کوئی فائدہ نہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے بدھ کو نئے میزائل تجربے کے بعد سے جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں شدید اضافہ ہو چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY