انسانی یکجہتی کا عالمی دن 20 دسمبر کو

0
96

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن 20 دسمبر کو منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد، دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں مقررین غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20 دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY