سعودی عرب کے فرماںروا شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یقین دلایا ہے کہ وہ یروشلم پر فلسطینیوں کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی میٹنگ میں دونوں اطرف کے سینیئر اہلکار بھی شریک تھے۔ اس میٹنگ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شریک نہیں ہوئے۔ وہ تقریباً ایک ماہ قبل فلسطینی لیڈر سے ملاقات کر چکے ہیں۔

عباس اور شہزادہ محمد کی ملاقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان سے قبل ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے یہ اعلان چھ دسمبر کو کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY