وفاقی جرمن دفتر شماریات کے مطابق رواں برس کے آخری مہینے میں ملک میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 1.7 فیصد کا رجحان دیکھا گیا۔ یہ شرح ماہرین کی توقع سے زیادہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ دسمبر میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک کا اضافہ ممکن تھا۔ دوسری جانب جرمنی میں افراطِ زر میں بھی ہلکی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورپی مرکزی بینک نے اس رجحان کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ جرمنی کو براعظم یورپ کے علاوہ یورو کرنسی استعمال کرنے والے ممالک میں سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک قرار دیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY