بھارت نے پاکستانی زائرین کو خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت سے روک دیا، پاکستان نے واقعہ کو افسوسناک اور باہمی معاہدے اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے آخری لمحے میں پاکستانی زائرین کو خواجہ نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا، بھارت کا ویزے جاری نہ کرنا 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹو کول کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت پہلے بھی گرو ارجن دیو،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات کے موقع پر ایسا کرچکاہے، ایسے اقدامات باہمی معاہدوں کیساتھ مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے گرو ارجن دیو، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرخصوصی ٹرین کی پیشکش کی تھی، بھارتی جواب میں تاخیر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنے سے محروم ہوئے۔












