اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کی اور بتایا کہ عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر 17 جنوری تک حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
احتساب عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔












