ٹرمپ کی ’لایعنی ٹویٹس‘ نے بدامنی کو ہوا دی، ایرانی سفیر

0
725

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر غلام علی خسرو نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت کا اظہار کر کے امریکا ’ہر حد عبور‘ کر گیا۔

اقوام متحدہ کے حکام کے نام اپنے ایک مراسلے میں خسرو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مظاہرین کی حمایت سے متعلق بیانات ایران کے داخلی معاملات میں کھلی دخل اندازی کے زمرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے ایران میں اس بدامنی کو ہوا دینے کی پوری کوشش کی۔ سکیورٹی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں خسرو نے مزید کہا کہ ان دونوں امریکی رہنماؤں نے ایرانی مظاہرین سے کہا کہ وہ اپنی کارروائیوں میں مصروف رہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY