فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔
نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے کے پہلے ہاف کی ابتدا میں اسپین کی ٹیم چھائی رہی جس نے دفاعی چیمپئن ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے لیکن سبقت حاصل نہ کرسکی۔
اس ہاف میں اسپین کا دفاع اتنا مضبوط رہا کہ ارجنٹینا کو حریف ٹیم کے گول پر ایک بھی شاٹ لگانے کا موقع نہ مل سکا۔وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی ،کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل اسپین کے کھلاڑی پر فاؤل کرنے کے سبب ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کو بقیہ وقت میں 10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔
ارجنٹینا کی ٹیم اس ہاف میں بھی اسپین کے گول کی جانب ایک شاٹ بھی نہیں لگاسکی ۔کھیل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔
اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پھر آیا اضافی وقت کا دوسرا اور فیصلہ کن ہاف جس کی ابتدا میں ہی اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا
……………………………………..
اگلے 4 سال دنیائے فٹبال پر کس کی حکمرانی ہوگی ؟ فیصلہ آج امریکا میں ہونے جارہا ہے۔
نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فائنل کا پہلا ہاف ختم ہوگیا اور کوئی ٹیم اب تک گول نہ کرسکی۔
واضح رہے کہ یہ 2010 میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد پہلی بار ہے جب اسپین نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا دوسرا ورلڈکپ فائنل ہے۔
اس کے مقابلے میں ارجنٹینا 7 ویں بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے اور سابقہ 6 میں سے 3 فائنلز (1978، 1986 اور 2022) میں اس نے ٹرافی کو جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
یہ ممکنہ طور پر ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کا بھی آخری ورلڈکپ میچ ہوگا اور مداحوں کو توقع ہے کہ وہ مسلسل دوسری بار ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
ارجنٹینا کے لیونل میسی اور اسپین کے لامین یمال کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں میں کئی ایسے پلیئرز ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
…………………………….
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے فاتح کو پہلی بار روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رنگز (انگوٹھیاں) بھی پیش کی جائیں گی۔
فیفا کے مطابق یہ کسی بھی فیفا مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ فاتح ٹیم کو امریکی کھیلوں کی معروف روایت کے مطابق خصوصی چیمپئن شپ رنگز دی جائیں گی جبکہ ورلڈ کپ کی مناسبت سے تیار کردہ ان رنگز کی مجموعی تعداد 2026 ہوگی۔
فیفا کا کہنا ہے کہ ان میں سے 30 رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی، جبکہ باقی 1996 رنگزدنیا بھر کے شائقین کے لیے آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کی جائیں گی۔
فیفا کے مطابق ہر رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن ہوگا جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت نمایاں کی جائے گی۔ ہر رنگ منفرد نمبر، سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی اور متعلقہ کھلاڑی کے مطابق خصوصی سائز کے ساتھ تیار کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فائنل کے فوراً بعد فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی جبکہ فاتح ٹیم کے لیے تیار کی جانے والی تمام 30 مستقل رنگز بعد ازاں تمام نکات مکمل کر کے ایک خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ فاؤلز کرنے کے باوجود ارجنٹینا کو باقی ٹیموں کی نسبت کم یلو کارڈز ملے ہیں۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل سے ڈسپلن کے اعدادوشمار کے جائزہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ فاؤلز کرنے والی ٹیم ارجنٹینا رہی، تاہم یلو کارڈز کی تعداد کے اعتبار سے وہ سرفہرست نہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ارجنٹینا نے اب تک اپنے حریفوں کے خلاف مجموعی طور پر 88 فاؤلز کیے جو کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں تاہم اس کے باوجود ٹیم کو صرف 9 یلو کارڈز دکھائے گئے۔
یلو کارڈز کی فہرست میں مصر 12 اور کینیڈا 11 یلو کارڈز کے ساتھ ارجنٹینا سے آگے ہیں، حالانکہ مصر نے ٹورنامنٹ میں 59 اور کینیڈا نے پورے ٹورنامنٹ میں 72 فاؤلز کیے، جو ارجنٹینا سے 16 کم ہیں۔
اسی طرح سوئٹزرلینڈ نے 87 فاؤلز کیے اور اسے 8 یلو کارڈز ملے، جبکہ اسپین نے 80 فاؤلز کے ساتھ صرف 6 یلو کارڈز حاصل کیے۔ انگلینڈ نے 73 فاؤلز کیے اور اسے 8 یلو کارڈز دکھائے گئے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر فاؤل لازمی طور پر یلو کارڈ کا باعث نہیں بنتا اور ریفری میچ کی نوعیت، فاؤل کی شدت اور کھیل کے حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سب سے زیادہ فاؤلز کرنے کے باوجود ارجنٹینا کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی ریڈ کارڈ نہیں دکھایا گیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، انگلینڈ اور پیراگوئے کو ایک، ایک ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔
فائنل میں اسپین کے خلاف میدان میں اترنے والی ارجنٹینا کے یہ اعدادوشمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹیم نے دفاعی اور جسمانی کھیل کا بھرپور استعمال کیا، تاہم ریفریز کی جانب سے زیادہ تر مواقع پر سخت تادیبی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔
لیکن ان اعدادوشمار کی بنیاد پر ریفری کے فیصلوں یا ان کے معیار کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ہر فاؤل کی نوعیت اور شدت مختلف ہوتی ہے۔
,,,,,,,,,,,,
) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ارجنٹینا نے اہم مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول سکور کیے، جبکہ انگلینڈ صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔
انگلینڈ کی جانب سے واحد گول انتھونی گورڈن نے کیا، ارجنٹینا کی طرف سے اینزو فرنانڈیز نے 85ویں منٹ میں گول سکور کیا جبکہ لاٹارو مارٹنیز نے انجری ٹائم میں گول کر ٹیم کو جیت دلائی۔
اس فتح کے ساتھ ارجنٹینا اب سپین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میچ کیلئے میدان میں اترے گا، جبکہ انگلینڈ کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں فرانس کا سامنا کرنا ہوگا۔
ارجنٹینا کی کامیابی پر شائقینِ فٹبال نے بھرپور جشن منایا، جبکہ ٹیم کی منظم حکمتِ عملی، مضبوط دفاع اور بروقت گولز نے اسے ایک اور عالمی اعزاز کے قریب پہنچا دیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو شکست دے دی جس کے ساتھ ہی اسپین کی ٹیم 16 برس بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
ڈیلس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کے خلاف 0-2 سےکامیابی حاصل کی۔
اسپین نے انتہائی جارحانہ انداز سےمیچ کا آغاز کیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول پہلے ہی ہاف میں میکیل اوریار زبال نے پنالٹی کک پر 22ویں منٹ میں اسکور کیا، یہ ورلڈ کپ میں اُن کا پانچواں گول بھی تھا۔
اسپین کی جانب سے دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے ایک شاندار کک کے ذریعے 58ویں منٹ میں بنایا۔
ٹورنامنٹ میں 8 گول داغنے والے فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایمباپےاس سیمی فائنل میں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ اسپین کی ٹیم 16 برس بعد فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے، 2010 میں اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
……………………
فیفا ورلڈکپ کے تیسرا کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دیدی۔
انگلینڈ نے ناروے کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا، فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچا، انگلینڈ نے ناروے کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے اسکور کئے، ناروے کی جانب سے پہلا گول 36 ویں منٹ میں شائلڈراپ نے اسکور کیا تھا ناروےکے ہیگم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرا گول 55 ویں منٹ میں اسکور کیا جسے ریفری نے وی اے آر کے ذریعے مسترد کردیا، ریفری کے مطابق کارنر کک پر ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے حریف کھلاڑی پر فاؤل کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار1966 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا، انگلش ٹیم دوسری بار 1990 کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں ایونٹ میں اُس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
آخری بارانگلینڈ نے 8 برس قبل یعنی 2018 میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا، یہاں بھی چوتھی پوزیشن رہی۔
ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کو پہلا کوارٹر فائنل تھا، ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا جہاں وہ کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی مگر انگلینڈ نے اسکے بڑھتے پاؤں میامی میں روک دیے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر دفاع چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں پہلا گول ارجنٹینا کی جانب سے گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔
مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔
اضافی وقت میں ارجنٹینا نے سوئٹزلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کیا، ارجنٹینا کی جانب سے گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات نے ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی، سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
ریفری نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی ایمبولو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا، ایمبولونے یہ ظاہر کیا کہ اُسے ارجنٹینا کے کھلاڑی نے گرایا ہے، ریفری نے وی اے آر کے ذریعے فاؤل چیک کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کو گرنے کی اداکاری پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کر دیا۔
……………
فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکرفیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔
میچ کی ابتداء سے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں 6 منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے 2 گول کرکے میچ اپنےنام کیا۔
بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمباپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باآسانی روک لیا۔
پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ررہا۔
دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کےگول پر کئی حملے کئے بلآخر 60ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی اور 66ویں منٹ میں ڈیمبیلے نے خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔
82ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جسے فرانسیسی گول کیپر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا۔
اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اس کے کھلاڑی کی کوشش بھی ناکام رہی۔
یوں فرانس کی ٹیم 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔
سابق عالمی چیمپئن اسپین کی جانب سے پہلا گول فیبیان نے 30 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد بیلجیئم کے ڈی کیٹالا نے41 ویں منٹ میں حساب چُکتا کردیا۔
ٹورنامنٹ میں اسپین کی ٹیم کے خلاف پہلا گول اسکور کیا گیا۔
میچ کے اختتامی مراحل میں اسپین نے دوسرا گول کر کے 1-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ اسپین کی جانب سے گول 88ویں منٹ میں مرینو نے اسکور کیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
مصر کی فٹبال ٹیم کا ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنےکے بعد مصر کی فٹبال ٹیم اپنے ملک پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر اترتے ہی حکام اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہاگیا۔
کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود رہی، کھلاڑیوں کے باہر آتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب تصاویر بنوائیں۔
فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بس میں مختلف علاقوں کا سفر کیا، ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے سڑکوں پر کھڑے شہری بھی کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیے، مداحوں نے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہی محبت کا اظہار کیا۔
شہریوں کی جانب سے فٹبال ٹیم اور مصر کے حق میں نعرے بازی کی گئی، کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ ہلا کر شہریوں کے نعروں کا جواب دیا۔
………………………………..
فیفا کا مصر اور ارجنٹینا میچ تنازع پر مؤقف سامنے آگیا۔
چیف ریفری آفیسر پیئرلوئیجی کولینا نے اپنے بیان میں کہا کہ ریفریز پر کسی کا اثر نہیں، فیفا صدر جیانی انفانٹینو بھی ریفریز کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
فیفا کی جانب سےکہا گیاکہ مصر، ارجنٹینا میچ میں مروان عطیہ کا لیسانڈرو مارٹینیز کے پاؤں پر قدم رکھنا واضح فاؤل تھا، وی اے آر کا فیصلہ درست تھا۔
فیفا کے مطابق محمد صلاح اور جولیان الواریز کے درمیان رابطہ نارمل فٹبال کانٹیکٹ تھا، اسے فاؤل قرار نہیں دیا جاسکتا، گول سے پہلے ہونے والے فاؤل پر وی اے آر کسی بھی مرحلے کا جائزہ لے سکتا ہے، وقت یا فاصلے کی کوئی حد مقرر نہیں۔
فیفا نے مصر اور ارجنٹینا میچ میں وی اے آر فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے ریفریز کی دیانتداری پر سوالات مسترد کردیے۔
چیف ریفری آفیسر پیئرلوئیجی کولینا نےکہاکہ فیفا نے ورلڈ کپ ریفریز پر اثرانداز ہونے کے الزامات مسترد کردیے، میچ آفیشلز مکمل خودمختاری سے فیصلے کرتے ہیں۔
کولینا نے ریفریز کی سالمیت پر بے بنیاد الزامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دعوے آفیشلز اور ان کے اہلخانہ کو خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔
……………….
فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے 2 کوارٹر فائنلز کے میچ آفیشل کا اعلان کردیا ہے جس میں سے پہلے کوارٹر فائنل کے آفیشلز کے انتخاب نے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
فیفا کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر 9 جولائی کی رات کو ہونے والے ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ میچ مراکش اور فرانس کے درمیان امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلا جائےگا۔
فیفا کی جانب سے اس میچ کے لیے جن 5 آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے، حیرت انگیز طور پر سب کا تعلق ارجنٹینا سے ہے۔میچ ریفری سمیت دونوں اسسٹنٹ ریفریز، ریزرو اسسٹنٹ ریفری اور فورتھ آفیشل کا تعلق ارجنٹینا سے ہے۔
اس انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین سمیت دنیا بھر سے فٹبال شائقین نے حیرت اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ فرانس کے میچ کے لیے تمام ریفری ارجنٹینا سے ہیں؟ ایسا لگتا ہےکہ فیفا ایک بار پھر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ ورلڈکپ ارجنٹینا کے ہاتھ میں تھما دیا جائے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں رونالڈو کا جادو نہ چل سکا، اسپین نے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ فٹبال جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر اُسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
ڈیلاس کے فٹبال اسٹیڈیم میں پرتگال کے خلاف اسپین نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، پرتگال کے 10حملوں کے مقابلے میں اسپین نے 15 حملے کیے۔
ا یک طرف نوجوان لمین یامال تھے تو دوسری جانب تجربہ کار اور عمر رسیدہ کرسٹیانو رونالڈو، لمین یامال نے کئی مرتبہ پرتگال کے دفاع میں شگاف کیا، ساتھی کھلاڑیوں کو پاسز دیے لیکن بدقسمتی وہ گول میں تبدیل نہ ہوسکے۔
مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکیں۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں میزبان میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
انگلینڈ کی ٹیم میکسیکو کو شکست دیکر فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل مین انگینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔
میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے دو جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول کیا۔ میکسیکو کے گول کوئی نینس اور جمینینس نے بنائے۔
فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل : ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا
میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ سے 10 کھلاریوں سے کھیلی، ریفری نے انگلش پلیئر جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔
آج کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے 5 بار کی چیمپئن برازیل کو دو ایک سے شکست دیکر فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔
میچ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول کیا تاہم اس دوران رونالڈو کو پنالٹی لینے سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں2-3کے اسکور سے شکست دی۔
میامی میں کھیلا گیا یہ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، کیپ ورڈی نے 2 مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا۔
پہلے ارجنٹینا نے میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، یہ گول اسٹار کھلاڑ ی نے 29ویں منٹ میں اسکور کیا۔ جاری ورلڈ کپ میں یہ اُن کا ساتواں گول تھا۔
59ویں منٹ میں کیپ ورڈی کی جانب سے ڈوآرٹے نے گول برابر کیا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کو گول کرنے کے 2 سنہری مواقع ملے مگر دونوں مرتبہ کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزینا اُن کے آڑے آگئے ۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی ککس میں شکست دے کر پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ پر مصر نے 4 اور آسٹریلیا نے 2 گول اسکور کیے۔
ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں مصر اور آسٹریلیا نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے مگر کامیابی مصر کو ملی جس کے کھلاڑی امام عاشور نے 13ویں منٹ میں ہی گیند حریف ٹیم کے جال میں ڈال دی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک مصر کو0-1 کی برتری حاصل رہی۔
دوسرے ہاف کو شروع ہوئے 10 منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایک موو پر مصر کے کھلاڑی محمد ہانی کی غلطی نے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں پہنچادی جس کے سبب مقابلہ1-1گول سے برابر ہوگیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔
میچ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول کیا تاہم اس دوران رونالڈو کو پنالٹی لینے سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
………………..
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں اسپین نے آسٹریا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دی۔
ا س میچ میں مقابلہ یکطرفہ رہا جس میں اسپین کی ٹیم کا گیند پر قبضہ 65 فیصد رہا ، گیند زیادہ تر اپنے پاس رکھنے کے باوجود وہ حریف کے خلاف زیادہ گول اسکور نہ کرسکی۔
آسٹریا کے خلاف اسپین کی اسکورنگ کا آغاز پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں ہوا جب اویار زبال نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، وقفے پر مقابلہ ایک صفر تھا
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں امریکا نے بوسنیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سان فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دی، امریکا کی جانب سے گول بیلوگن اور ٹلمین نے اسکور کیے۔
اس کامیابی کے ساتھ امریکی فٹبال ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔
مقررہ اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 2، 2 گول سے برابر رہی تھیں۔
تاہم بیلجیئم کی جانب سے فیصلہ کن گول اضافی وقت کے آخری لمحات میں ٹیلی مینس نے پنالٹی کک پر بنایا۔
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں امریکا نے بوسنیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سان فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دی، امریکا کی جانب سے گول بیلوگن اور ٹلمین نے اسکور کیے۔
اس کامیابی کے ساتھ امریکی فٹبال ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹ بال ورلڈکپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے دی۔
میکسیکو کی جانب سے کوئی نوننس نے پہلا اور ہیمی نینس نے دوسرا گول کیا جب کہ میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے ہرایا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ میکسیکو نے 40 برس بعد پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
اس سے قبل فیفا ورلڈکپ 2026 کے ناک آؤٹ میچ میں فرانس نے سوئیڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ایران نے امریکا پر فیفا ورلڈ کپ 2026کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔
ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے، ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے بڑا مسئلہ رہیں۔
ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی مسئلہ بنا، ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس سلوک کیا گیا۔
اس سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے بھی فیفا ورلڈکپ کے میزبان امریکا پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔
مہدی طارمی نے کہا تھا کہ فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا کو ویزے نہیں مل سکے۔
واضح رہے کہ ایران کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں پیراگوئے نے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، شاندار فتح کی خوشی میں پیراگوئےکے صدر نے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
بوسٹن میں کھیلا گیا میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ پھر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔
شوٹ آؤٹ کی 5،5 پنالٹیز میں دونوں ٹیموں نے 3،3 گول کیے تاہم سڈن ڈیتھ سیشن کی پہلی پنالٹی جرمنی کے کھلاڑی نے ضائع کر دی، جس کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑی نے گول کرکے ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا اور جرمنی کا سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا۔
شاندار فتح کے بعد پیراگوئےکے صدر نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ یہ کامیابی صرف کھیل میں فتح نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ایک قومی اعزاز ہے۔
صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیےگئے سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت نے عام تعطیل کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ پورے پیراگوئے کے شہری اکٹھے ہو کر اس تاریخی کامیابی کا جشن مناسکیں۔
پیراگوئےکی کامیابی کے بعد ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا۔
……………………..
مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرادیا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان مقابلہ اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر تھا، دونوں ٹیموں نے کھیل کے مقررہ وقت میں ایک ایک گول اسکور کیا تھا، نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے جبکہ مراکش کا گول ڈیوپ نے اسکور کیا تھا۔
حتمی فیصلے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے، مراکش نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر نیدرلینڈ کو 3-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈکپ سے باہر کردیا۔
اب پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے چار جولائی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا میچ ہےجس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، اس سے قبل جرمنی اور پیراگوئے کے میچ کا فیصلہ بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں پیرا گوئے نے جرمنی کو غیر متوقع شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔
لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں جنوبی افریقی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، اُن کے کھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے کینیڈین گول پر حملے کئے مگر کامیابی نہیں مل سکی۔
دوسری جانب کینیڈا نے اس ہاف میں سبقت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اُن کو بھی کامیابی نہیں مل سکی، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔
دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں کچھ تیزی دکھائی دی لیکن برتری کسی کو نہ مل سکی۔
پھر انجری ٹائم میں ایک موو پر کینیڈا کو موقع ملا، اُن کے کھلاڑی اسٹیفن اسٹاکیولو نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی جو کینیڈا کی جیت کیلئے کافی رہی۔
میگا ایونٹ کی تاریخ میں کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے ۔ راؤنڈ آف16 میں اُس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹبال ورلڈکپ میں الجزائز اور آسٹریا کا سنسنی خیز میچ تین تین گول سے برابر ہو گیا۔
دونوں ٹیمیں گروپ جے سے راونڈ آف 32 میں پہنچ گئی ہیں اور اس نتیجے کے بعد ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔
الجزائز اور آسٹریا کا میچ ابتدائی 60 منٹ تک مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔، جس کے بعد الجزائر نے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں تیسرا گول کر کے برتری حاصل کی۔
میچ کے بالکل اختتامی لمحات میں آسٹریا نے تیسرا گول کیا اور راونڈ آف 32 میں جگہ بنالی۔
ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کا جیتنا ضروری تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹبال ورلڈکپ میں کانگو نے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی۔
آخری گروپ میچ میں کانگو نے اُزبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور اس طرح میگا ایونٹ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔
اب کانگو کا راؤنڈ آف 32 میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
دوسری جانب کولمبیا اور پُرتگال کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، اگلے مرحلے میں کولمبیا کا میچ گھانا سے ہوگا، جب کہ پُرتگال کو کروشیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایرانی ٹیم اگرچہ اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تاہم اس کے باوجود پہلی بار ایران ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے امیدوار بن گیا ہے۔
آج کھیلے جانے والے میچز میں اگر کروشیا، کانگو، الجزائر یا آسٹریا میں سے کسی ایک ٹیم کو بھی شکست ہوتی ہے تو ایران اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
اسی طرح اگر کانگو اور ازبکستان کا میچ برابر رہتا ہے تو بھی ایران اگلے مرحلے میں جگہ بنا لے گا تاہم اگر کروشیا اور کانگو اپنے اپنے میچز جیت جائیں جبکہ الجزائر اور آسٹریا کا میچ برابر ختم ہو تو ایران کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈکپ 2026 میں سینیگال نے عراق کو 0-5 سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے گروپ آئی کے میچ میں سینیگال نے عراق کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 سے ہرا دیا۔
سینیگال کی جانب سے حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں برتری دلوائی، پاپ گیے کے 2 جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے کے ایک گول نے کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔
سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں 5 گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
عراق کے خلاف بھاری مارجن سے فتح کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
ایکواڈور نے گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو 1-2 سے شکست دی اور گروپ میں تیسری پوزیشن کی بنیاد پر ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کیا
آئیوری کوسٹ نے بھی گروپ ای سے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔آئیوری کوسٹ نے آخری گروپ میچ میں کیوراساو کو ہراکر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹبال ورلڈکپ 2026 سے اب تک 6 ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں۔
گروپ بی کے میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا نے قطرکو 1-3 سے شکست دی جس کے بعد بوسنیا ہرزی گوینا کی ٹیم گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر آگئی، جب کہ قطرکی ٹیم فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔
قطر سمیت اب تک 6 ٹیمیں ورلڈکپ 2026 سےباہر ہو چکی ہیں، قطر 2022 ورلڈکپ کا میزبان اور 2 مرتبہ ایشین چیمپئن رہ چکاہے۔
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا نے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئےکوالیفائی کرلیا ہے، گروپ بی کےآخری میچز میں سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو دو ۔ ایک سے ہرایا۔
سوئٹزرلینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ٹیم ہے جبکہ کینیڈا اور بوسنیا کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر سبقت کی وجہ سے کینیڈا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈکپ میں گروپ ‘کے’ کے میچ میں کولمبیا نے ڈی آر کانگو کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کولمبیا نےکانگوکو 0۔1 سے شکست دی ، کولمبیا کی طرف سے واحد گول ڈینیل میونوز نے کھیل کے آخری چند لمحات میں کیا۔
کولمبیا کے اسکور ٹیبل پر دو میچوں کے بعد چھ پوائنٹس ہیں اور وہ پرتگال کے خلاف اپنے آخری گروپ گیم سے پہلے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب ڈی آر کانگو کا ایک پوائنٹ ہے اور اسے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے ازبکستان کو شکست دینا ہوگی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرادیا۔
نیو جرسی میں ناروے اور سینیگال کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس دوران ناروے نے سینیگال کے خلاف 3-2 کی زبردست فتح حاصل کی اور پہلی بار ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔
ناروے کی جانب سے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 2 گول کیے جب کہ پیڈریسن نے ایک گول اسکور کیا۔
دوسری جانب سینیگال کے دونوں گول سار نے بنائے۔
……………
فیفا فٹبال ورلڈکپ کے گروپ آئی کے میچ میں فرانس نے عراق کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، اسٹار کھلاڑی ایمباپے نے 2 گول اسکور کیے۔
فلاڈلفیا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔
صرف 14ویں منٹ میں ہی اسٹار کھلاڑی ایمباپے کو گو ل کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا۔
دوسری جانب عراق کی ٹیم بھی گول برابر کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔
پہلے ہاف کے دوران ہی بارش ہوئی ، جب ہاف ٹائم ہوا تو بارش مزید تیز ہوگئی اور موسم خراب ہوگیا جس کے سبب دوسرا ہاف شروع ہونے میں 2 گھنٹے 15منٹ لگے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے دوران آسٹریا کے خلاف میچ کا پہلا گول کیا جو ان کا مجموعی طور پر 6 ایونٹس میں 17واں گول تھا۔
اس کے ساتھ ہی لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 گولز کا ریکارڈ توڑا ہے۔
خیال رہے کہ اس فہرست میں برازیل کے رونالڈو 15 گولز کے ساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ایچ کے میچ میں اسپین نے سعودی عرب کو چار صفر سے شکست دے دی۔
امریکا کے شہر اٹلانٹا میں ہونے والے میچ میں اسپین کو لامین یمال نے 10 ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلادی۔
کچھ دیر بعد ہی پہلے گول میں اسسٹ کرنے والے میکال اورزابال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور اسپین کے حق میں دو صفر کردیا۔
تین منٹ بعد ہی میکال اورزابال نے دانی اولمو کی اسسٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا دوسرا اور اسپین کا تیسرا گول اسکور کیا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر اسپین کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب کے حسن الطامبکتی نے گیند کو اپنے ہی گول میں پہنچا دیا جس سے اسپین کا اسکور چار صفر ہوگیا۔
میچ کے آخری لمحات میں اسپین کی جانب سے ایک اور گول ہوا لیکن ریفری نے ویڈیو ریفرل کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر گول مسترد کردیا اور یوں یہ میچ اسپین کے حق میں چار صفر کے اسکور کے ساتھ مکمل ہوا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈکپ 2026 میں بیلجیئم اور ایران کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔
لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان مقابلہ اچھا رہا۔
پہلے ہاف میں ایران کی ٹیم کو سبقت مل جاتی کیوں کہ 28ویں منٹ میں ایک فری کک پر گیند بیلجیئم کے گول میں پہنچ گئی تھی مگر ریفری نے ایران کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دے کر یہ گول مسترد کردیا۔
میچ میں بیلجیئم کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا لیکن ایران کے دفاعی کھلاڑی اور خاص طور پر گول کیپر علی رضا کا جواب نہ تھا، ویسے تو اُنہوں نے کئی گول بچائے لیکن دوسرے ہاف میں بیلجیئم کی ایک موو پر اُنہوں نے ایک حملہ تو ایسا روکا کہ ماہرین نے اُسے “سیو آف دی ٹورنامنٹ قرار دے دیا”۔
……………………
فیفا فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ایچ کے میچ میں اسپین نے سعودی عرب کو چار صفر سے شکست دے دی۔
امریکا کے شہر اٹلانٹا میں ہونے والے میچ میں اسپین کو لامین یمال نے 10 ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلادی۔
کچھ دیر بعد ہی پہلے گول میں اسسٹ کرنے والے میکال اورزابال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور اسپین کے حق میں دو صفر کردیا۔
تین منٹ بعد ہی میکال اورزابال نے دانی اولمو کی اسسٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا دوسرا اور اسپین کا تیسرا گول اسکور کیا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر اسپین کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب کے حسن الطامبکتی نے گیند کو اپنے ہی گول میں پہنچا دیا جس سے اسپین کا اسکور چار صفر ہوگیا۔
میچ کے آخری لمحات میں اسپین کی جانب سے ایک اور گول ہوا لیکن ریفری نے ویڈیو ریفرل کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر گول مسترد کردیا اور یوں یہ میچ اسپین کے حق میں چار صفر کے اسکور کے ساتھ مکمل ہوا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈکپ 2026 میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے ہرا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ٹیم 2014 کے میگا ایونٹ کے بعد یعنی 12 سال بعد پہلی مرتبہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔
جرمنی کی جانب سے فیصلہ کن گول انداوو نے کھیل کے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں اسکور کر کے ٹیم کو 3 قیمتی پوائنٹس دلائے۔
میکسیکو اور امریکا کے بعد جرمنی کی ٹیم راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
دوسری جانب نیدرلینڈز نےسوئیڈن کوایک کےمقابلے میں 5گول سےہرادیا جب کہ کوراساو اور ایکواڈور کا میچ کسی گول کے بغیر ختم کردیا گیا۔
……………..
فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔
گروپ ای کے اس میچ میں کوراساؤ کے گول کیپرنے شاندار کھیل پیش کیا اور ایکواڈور کے15سے زائد حملے ناکام بنائے۔
پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے والی کوراساؤ نے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا اور ورلڈکپ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ حملے روکنے کا ریکارڈ برابرکردیا۔
اب ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچز جیتنا ہوں گے۔
ایکواڈو کی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ جرمنی سے کھیلے گی جب کہ کوراساؤ کی ٹیم آئیوری کوسٹ کا سامنا کرے گی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرا کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے، ناکامی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کا ایونٹ سے سفر ختم نہیں ہوا۔
بوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں مراکش کا اسکا ٹ لینڈ کے خلاف آغاز انتہائی جارحانہ اور نتیجہ خیز رہا۔
کھیل کے صرف 71ویں سیکنڈز میں مراکش کے سائبری نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔
اس ہاف میں مراکش کے کھلاڑی تو مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اس خسارے کو پورا کرنے میں مصروف رہی لیکن وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے مراکش کے حق میں ہی رہا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے دی، میگا ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکن ٹیم 2 مسلسل میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم کا گیند پر قبضہ 63 فیصد رہا ، اُن کےکھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے آسٹریلیا کے گول پر حملے کیے۔
ایسے ہی ایک حملے کےنتیجے میں اُن کو برتری گیارہویں منٹ میں ہی مل گئی جب آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون برجس نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔
اسی ہاف کے آخری لمحات میں ایلکس فری مین نے گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2 کردی۔
دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے حملے ہوئے ضرور مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ یوں امریکا نے میچ 0-2 سے جیتا۔
فٹبال ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے ایونٹ کے 2 مسلسل میچز میں فتح حاصل کی۔
امریکی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرا کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے، ناکامی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کا ایونٹ سے سفر ختم نہیں ہوا۔
بوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں مراکش کا اسکا ٹ لینڈ کے خلاف آغاز انتہائی جارحانہ اور نتیجہ خیز رہا۔
کھیل کے صرف 71ویں سیکنڈز میں مراکش کے سائبری نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔
اس ہاف میں مراکش کے کھلاڑی تو مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اس خسارے کو پورا کرنے میں مصروف رہی لیکن وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے مراکش کے حق میں ہی رہا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹ بال ورلڈکپ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔
میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ میکسیکو کے شہرگواڈالاجارہ میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دی۔
میکسیکو کی جانب سے گول لوئس رومو نے کھیل کے 50 ویں منٹ میں کیا۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا ہرزوگوینا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کے باوجود برتری حاصل نہ کرسکیں۔وقفے پر مقابلہ صفر ، صفر سے برابر تھا۔
دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کے حملوں میں تیزی آئی جس کے نتیجے میں اُن کے کھلاڑیوں نے انجری ٹائم سمیت 23 منٹ میں 4 گول داغ دیے۔
2گول متبادل کھلاڑی یوہان منزمبی نے اسکور کیے، ایک، ایک گول روبین ورگاس اور زاکا نے بنایا۔
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح بھی حاصل کرلی۔
وینکور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے قطر کو آؤٹ کلاس کردیا۔ میچ کے 78 فیصد حصے میں گیند کینیڈا کے کھلاڑیوں کے پاس رہی جس کا اُنہوں نے بھرپور فائدہ بھی اُٹھایا۔پہلے ہاف میں 3 گول بنائے ۔
کینیڈا کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز 16ویں منٹ میں لارین نے کیا۔ 29ویں اور پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔ وقفے پر مقابلہ 0-3 سے کینیڈا کے حق میں تھا۔
دوسرے ہاف میں بھی زیادہ تر کھیل قطر کے ڈی میں ہوا۔ 64ویں منٹ میں سلیبہ نے گول کیا۔ 75 ویں منٹ میں قطر کے کھلاڑی منائی کی اپنی ہی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی ، یہ کینیڈا کا پانچواں گول تھا۔
کھیل کے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنی ہیٹ ٹرک اور کینیڈا کے لیے چھٹا گول اسکور کیا۔میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔
یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی فتح تھی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے 3 قیمتی اور 4 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سوئٹزر لینڈ سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔
………………….
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کھیلے جانے والے میچ میں کولمبیا نے اُزبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
کولمبیا کی جانب سے پہلا گول ڈینیئل منوز نے 40ویں منٹ میں کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر کولمبیا کو اُزبکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔
پہلے ہاف کے بعد کولمبیا کی جانب سے دوسرا گول لوئس ڈیاز نے جب کہ تیسرا گول جمینٹن نے کیا۔
دوسری جانب پرتگال اور کانگو کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا، دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔
اس سے قبل میچ میں گھانا نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے پاناما کو 0-1 سے شکست دی تھی۔
……………………….
فیفا ورلڈکپ 2026 میں گھانا نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے پاناما کو 0-1 سے ہرا کر اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے گروپ L کا کھیلا گیا ا یک ایسا میچ جس میں تمام وقت پلہ ایک ٹیم کا بھاری رہا مگر جیت دوسری ٹیم کی ہوگئی۔
گھانا اور پاناما کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ بھی ایسا ہی رہا۔
کھیل کے 63 فیصد حصے میں پاناما کے کھلاڑی گیند پر قابض رہے ، حریف ٹیم پر کئی حملے بھی کیے لیکن کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب تقریباً تمام وقت دفاع کرتی ہوئی ٹیم گھانا کو میچ کے بالکل آخری لمحات میں برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا جو اُس نے ضائع نہیں کیا۔
دوسرے ہاف کے انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں ایک موو پر گھانا کے کھلاڑی کیلب یرنکی نے گول کیا۔ خسارے میں جانے کے بعد پاناما کے کھلاڑی گول کرنے کیلئے بے چین ہونے کے بجائے بپھر گئے۔
بالکل آخری لمحات میں پاناما کے گول کیپر بھی حریف ٹیم کے ڈی میں آگئے، فری کک پر اُن کو ہیڈ لگانے کا موقع بھی ملا مگر اُسے گھانا کے گول کیپر نے دبوچ لیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کھیلے جانے والے میچ میں کولمبیا نے اُزبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
کولمبیا کی جانب سے پہلا گول ڈینیئل منوز نے 40ویں منٹ میں کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر کولمبیا کو اُزبکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔
پہلے ہاف کے بعد کولمبیا کی جانب سے دوسرا گول لوئس ڈیاز نے جب کہ تیسرا گول جمینٹن نے کیا۔
دوسری جانب پرتگال اور کانگو کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا، دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔
اس سے قبل میچ میں گھانا نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے پاناما کو 0-1 سے شکست دی تھی۔
;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;
فیفا ورلڈکپ 2026 میں گھانا نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے پاناما کو 0-1 سے ہرا کر اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے گروپ L کا کھیلا گیا ا یک ایسا میچ جس میں تمام وقت پلہ ایک ٹیم کا بھاری رہا مگر جیت دوسری ٹیم کی ہوگئی۔
گھانا اور پاناما کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ بھی ایسا ہی رہا۔
کھیل کے 63 فیصد حصے میں پاناما کے کھلاڑی گیند پر قابض رہے ، حریف ٹیم پر کئی حملے بھی کیے لیکن کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب تقریباً تمام وقت دفاع کرتی ہوئی ٹیم گھانا کو میچ کے بالکل آخری لمحات میں برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا جو اُس نے ضائع نہیں کیا۔
دوسرے ہاف کے انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں ایک موو پر گھانا کے کھلاڑی کیلب یرنکی نے گول کیا۔ خسارے میں جانے کے بعد پاناما کے کھلاڑی گول کرنے کیلئے بے چین ہونے کے بجائے بپھر گئے۔
بالکل آخری لمحات میں پاناما کے گول کیپر بھی حریف ٹیم کے ڈی میں آگئے، فری کک پر اُن کو ہیڈ لگانے کا موقع بھی ملا مگر اُسے گھانا کے گول کیپر نے دبوچ لیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فرانس نے فیفا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے سینیگال کو 1-3 سے شکست دے دی۔
فرانس کی جانب سے کلیان امباپے نے 2 اور بریڈلی بارکولا نے ایک گول سکور کیا، جبکہ سینیگال کی جانب سے ابراہیم ایمبائی نے انجری ٹائم میں گول کیا۔
یاد رہے کہ عراق اور ناروے کے درمیان مقابلہ رات 3 بجے ہوگا، تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی ٹیم الجزائر کا سامنا کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ارجنٹینا کے فٹبال پلیئر لیونل میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے جرمن کھلاڑی کا ریکارڈ برابرکردیا۔
ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی نے آج فٹ بال ورلڈکپ میں جہاں الجزائر کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلائی وہیں انہوں نےکئی نئے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔
فیفا ریکارڈ کے مطابق میسی میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال اور 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔
ارجنٹینا کے میسی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 16 گول کرنے والے جرمنی کے میرو سلاو کلوزے(MIROSLAV KLOSE) کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیااور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔
لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول اسکور نا کرسکا۔
دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایم باپے نے سینیگال کے خلاف 2 گول کرکے اس کھیل کے 2 لیجنڈ کھلاڑیوں پیلے اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا ۔ اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے 2 گول اسکور کیے۔
جس کے ساتھ ہی ایم باپے نے دنیائے فٹبال کے 2 لیجنڈ کھلاڑیوں پیلے اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
تیسرا ورلڈ کپ کھیلنے والے ایم باپے کے ورلڈکپ کے گولز کی تعداد اب 14 ہو گئی ہے۔ ارجنٹینا کے کپتان میسی نے ورلڈ کپ کے 26 میچوں میں مجموعی طور پر 13گول کر رکھے ہیں جبکہ برازیل کے سابق لیجنڈری فٹبالر پیلے نے 14 میچوں میں 12گول کیے تھے۔
ایم باپے اب ان دونوں سے آگے نکل گئے ہیں، یہی نہیں بلکہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں اُن کا نمبر تیسرا ہوگیا ہے۔جرمنی کے جیرڈ مولر نے بھی 14 گول کررکھے ہیں۔
…………………..
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔
میامی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔
اس میچ میں میکسی میلیانو نے 80ویں منٹ میں اہم گول کر کے یوراگوئے کو شکست سے بچالیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب زیادہ متحرک دکھائی دیا۔ ابتدائی 45 منٹ میں سعودی ٹیم نے 5 شاٹس لگائے، جن میں سے3 ہدف پر تھے۔ ان کی مسلسل کوششیں 41ویں منٹ میں رنگ لے آئیں، جب عبدالالہ العمری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
یوراگوئے نے بھی پہلے ہاف میں مواقع پیدا کیے اور 5 شاٹس کے ذریعے گول کیپر کو آزمایا، تاہم وقفے تک برابری کا گول نہ ہو سکا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں یوراگوئے نے مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے 65 فیصد بال اپنے قبضے میں رکھی۔ جنوبی امریکی ٹیم نے مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے، جن میں سے 10 ہدف پر تھے، تاہم سعودی دفاع طویل عرصے تک مزاحمت کرتا رہا۔
یوراگوئے نے 584 پاسز مکمل کیے اور پاسنگ کی درستگی 92 فیصد رہی، جو مڈفیلڈ میں ان کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔
میامی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔
اس میچ میں میکسی میلیانو نے 80ویں منٹ میں اہم گول کر کے یوراگوئے کو شکست سے بچالیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب زیادہ متحرک دکھائی دیا۔ ابتدائی 45 منٹ میں سعودی ٹیم نے 5 شاٹس لگائے، جن میں سے3 ہدف پر تھے۔ ان کی مسلسل کوششیں 41ویں منٹ میں رنگ لے آئیں، جب عبدالالہ العمری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
یوراگوئے نے بھی پہلے ہاف میں مواقع پیدا کیے اور 5 شاٹس کے ذریعے گول کیپر کو آزمایا، تاہم وقفے تک برابری کا گول نہ ہو سکا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں یوراگوئے نے مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے 65 فیصد بال اپنے قبضے میں رکھی۔ جنوبی امریکی ٹیم نے مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے، جن میں سے 10 ہدف پر تھے، تاہم سعودی دفاع طویل عرصے تک مزاحمت کرتا رہا۔
یوراگوئے نے 584 پاسز مکمل کیے اور پاسنگ کی درستگی 92 فیصد رہی، جو مڈفیلڈ میں ان کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔
……………………….
فیفا ورلڈکپ 2026 میں مصر اور بیلجیئم کا میچ برابر ہوگیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے افتتاحی میچ میں بیلجیئم اور مصر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔
میچ میں پہلے مصر نے برتری حاصل کی تھی، گول امام عاشور نے 20ویں منٹ میں کیا تھا، تاہم بیلجیئم نے اون گول کے ذریعے مقابلہ برابر کیا۔
مصر نے دفاعی طور پر منظم کھیل پیش کیا اور تیز رفتار جوابی حملوں پر انحصار کیا۔ مصر نے مجموعی طور پر 3 شاٹس لگائے، جن میں سے ایک امام عاشور کے گول کی صورت میں کامیاب رہا۔ عمر مرموش کی ایک کوشش بھی ڈیفلیکٹ ہو کر باہر چلی گئی۔
محمد صلاح، جو اپنے 34ویں جنم دن پر کوچ حسام حسن کی جانب سے مرکزی پوزیشن پر کھلائے گئے، نے امام عاشور کو شاندار پاس دیا، جس پر عاشور نے 20 گز سے طاقتور شاٹ لگا کر مصر کو برتری دلائی۔
……………………..
فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوگیا، جاپان کی ٹیم دونوں مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔
ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور جاپان کی ٹیموں کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر ابتدا سے ہی حملے کئے مگر پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی۔
دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں نیدرلینڈز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان ورجل وین ڈائیک نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، صرف چھ منٹ بعد ہی جاپان نے یہ خسارہ پورا کردیا، گول کیٹو ناکامورا نے کیا۔
64ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کرائی سینسیو نے گول کرکے پھر ٹیم کو سبقت دلادی، جاپان کی ٹیم نے خسارے میں جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر نیدرلینڈز پر دباؤ ڈالا مگر اُن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں، یوں لگا کہ شاید یہ مقابلہ نیدرلینڈز کے حق میں ختم ہو گا مگر جاپان کے ڈیچی کامادا نے 89 منٹ میں گول کرکے سب کے اندازے غلط ثابت کردیئے، یوں جاپان اور نیدرلینڈز کا یہ میچ دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹبال ورلڈکپ 2026 میں سوئیڈن نے تیونس شکست دیدی۔
سوئیڈن کی جانب سے میچ کے پہلے ہالف میں گول ایاری نے 7 ویں منٹ میں گول کیا اور تیونس کی جانب سے بھی ایک گول کیا گیا۔
دوسرے ہالف میں سوئیڈن کی جانب سے تیونس کے خلاف مزید 4 گول کیے گئے جس کے بعد سوئیڈن کو 5 گول کی برتری حاصل ہوئی۔
بعد ازاں میچ کے اختتام تک سوئیڈن کو تیونس پر ایک کے مقابلے میں 5 گول کی برتری حاصل رہی۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
سان فرانسسکو میں کھیلے گئے تیسرے دن کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، میچ کے تمام وقت سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا پلڑا واضح طور پر بھاری رہا جس نے حریف ٹیم پر کئی خطرناک حملے کیے۔
پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں ایک فاؤل کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کو پنالٹی کک ملی جس پر بریل ایمبولو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔
وقفے تک یہی اسکور رہا ، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش کرتی رہیں، میچ کے آخری لمحات میں آخر کار قطر کے کھلاڑیوں کی کوششیں کامیاب ہوئیں، ایک موو پر اُن کی جانب سے بوالم کھوکھی نے ہیڈ کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا، اسی اسکور پر میچ کا خاتمہ بھی ہوا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو ہرا دیا۔
آسٹریلیا نے ترکیہ کو 2 صفر سے شکست دی ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیسٹوری نے میچ کے 27ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔
فیفا ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ہرادیا
دوسرا گول آسٹریلیا کی جانب سے میٹ کاف نے 75ویں منٹ میں اسکور کیا۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹی کو ہرا دیا۔
اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جان میکگن نے گول کیا۔
فٹ بال ورلڈ کپ، سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔
یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلا میچ سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
سان فرانسسکو میں کھیلے گئے تیسرے دن کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، میچ کے تمام وقت سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا پلڑا واضح طور پر بھاری رہا جس نے حریف ٹیم پر کئی خطرناک حملے کیے۔
پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں ایک فاؤل کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کو پنالٹی کک ملی جس پر بریل ایمبولو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔
وقفے تک یہی اسکور رہا ، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش کرتی رہیں، میچ کے آخری لمحات میں آخر کار قطر کے کھلاڑیوں کی کوششیں کامیاب ہوئیں، ایک موو پر اُن کی جانب سے بوالم کھوکھی نے ہیڈ کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا، اسی اسکور پر میچ کا خاتمہ بھی ہوا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے ساتھ چوری کی واردات ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کنساس سٹی کے سووپ ساکرسٹی میں کھلاڑیوں کے سامان کو منتقل کرنے والی گاڑی کے تالے توڑ کر سامان چوری کیا گیا جن میں کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے جوتے اور فٹبال چوری ہونے والے سامان میں شامل ہوسکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن چوری ہونے والے سامان کی تفصیلات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق ٹیم کی آمد سے قبل ان کا سامان کنساس سٹی پہنچایا جانا تھا جب کہ انگلینڈ ٹیم کے کوچ سمیت کھلاڑی ہفتے کو کنساس سٹی پہنچیں گے۔
برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ پولیس فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاملے کو دیکھ رہی ہے جب کہ چوری کے شبے میں 2 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سامان کی چوری انگلینڈ کی کروشیا کے خلاف میچ کی تیاریوں کو متاثر کرسکتی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اتوار کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو دو ایک سے ہرادیا۔
فٹبال ورلڈکپ میں جنوبی کوریا اور چیک ریبپلک کے درمیان ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔
دوسرے ہاف میں پہلےچیک ری پبلک نےجنوبی کوریا کے خلاف پہلا گول جبکہ بعدازاں جنوبی کوریا نے 2 گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔
جنوبی کوریا کی جانب سے گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ لاس اینجلس میں کھیلا گیا جہاں کھیل کے پہلے ہاف میں ہی امریکی ٹیم نے 0-3کی سبقت حاصل کرلی تھی۔
امریکا کو برتری پیراگوئے کے کھلاڑی بوبا ڈیلا نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچاکر دلائی، دوسرا گول امریکی پلیئر بیلوگن نے اسکور کیا جب کہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ پہلے بیلوگن نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔
امریکا کی جانب سے میچ کا چوتھا گول اختتامی لمحات میں گیوانی رینا نے اسکور کیا، اسی گول کے ساتھ میچ کا خاتمہ امریکا کی 1-4 کی جیت پر ہوا۔
دوسرے ہاف میں پیراگوئے کی ٹیم ایک گول کا خسارہ پورا کرنے میں کامیاب ہوئی، یہ گول اُن کی جانب سے 73 ویں منٹ میں مارسیو نے کیا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے دن کا پہلا میچ میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن برتری پہلے بوسنیا نے حاصل کی، اُن کے کھلاڑی جووو لوکچ نے 21 منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے بوسنیا کے حق میں رہا۔
دوسرے ہاف میں کینیڈا کی ٹیم نے مزید جارحانہ انداز اختیار کیا، اُن کو گول کرنے کے مواقع بھی ملے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔
کھیل کے 79 ویں منٹ میں آخرکار کینیڈین کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور گائل نے ایک کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔
اُس کے بعد کوشش کے باوجود دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔
…………………….
میکسیکو کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب نے شائقین کے دل جیت لیے۔
ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا کے میچ سے قبل ہونیوالی تقریب میں ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتیحی اور ایل یانا سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پر فارمنس دیں۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنٹو کا اسٹیڈیم کینیڈا کے روایتی رنگوں میں نہا گیا۔
دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا مد مقابل جبکہ دوسرے میچ میں صبح 6 بجے امریکا اور پیرا گوئے آمنے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔
اس تقریب میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
دنیا کی 48 ٹیموں کے درمیان فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کی ٹرافی جیتنے کے لیے جنگ کا آغاز 11 جون سے ہوگیا ہے۔
اگلے ایک ماہ تک 48 ممالک کے 1248 کھلاڑی دنیائے کھیل کے اس سب سے بڑے انعام کو حاصل کرنے کا خواب دیکھیں گے۔
1930 سے 2022 یعنی 92 سال کے دوران 22 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ہوا اور 8 ٹیموں نے ٹرافی کو اپنے نام کیا، جن میں برازیل (5 بار)، جرمنی (4 بار)، اٹلی (4 بار)، ارجنٹینا (3 بار)، فرانس (2 بار)، یورو گوئے (2 بار)، انگلینڈ (ایک بار) اور اسپین (ایک بار) شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کو جیتنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی کا انعام دیا جاتا ہے جس کی تاریخ بھی اس ایونٹ جتنی پرانی ہے۔
آغاز میں ٹرافی مختلف تھی
فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟
اس ٹرافی کی تاریخ بھی اس ایونٹ جتنی پرانی ہے / رائٹرز فوٹو
1930 سے 1938 کے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں کو جو ٹرافی دی گئی اسے فرانس کے ڈیزائنر Abel Lafleur نے ڈیزائن کیا تھا جسے چاندی سے تیار کیا گیا مگر وہ گولڈ پلیٹڈ تھی۔
اس زمانے میں ٹرافی کو ایک یونانی دیوی کے نام پر وکٹری کہا جاتا تھا مگر پھر اس کا نام فیفا کے تیسرے صدر Jules Rimet پر رکھ دیا گیا جن کی جانب سے ورلڈکپ کا خیال پیش کیا گیا تھا۔
1938 کے بعد دوسری جنگ عظیم کے باعث 12 سال تک عالمی ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوا اور 1950، 1954، 1958 اور 1962 میں Jules Rimet ٹرافی ٹیموں نے جیتی۔
فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟
پرانی ٹرافی کا ڈیزائن ایسا تھا / اے پی فوٹو
مگر برطانیہ میں ہونے والے 1966 کے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل اس ٹرافی کو ایک عوامی نمائش کے دوران چوری کرلیا گیا جس کو بعد میں ڈھونڈ لیا گیا مگر پھر اس کی ایک نقل ضرور تیار کی گئی۔
1970 میں آخری بار اسے برازیل کو مستقل طور پر دیا گیا۔
مگر 1983 میں ایک بار پھر اصلی Jules Rimet ٹرافی کو چرا لیا گیا جو پھر کبھی نہیں مل سکی جس کے باعث برازیل کو اس کی نقل دی گئی جو اب اسی کے پاس ہے۔
نیا ڈیزائن، نیا کپ
فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟
اسے فیفا ورلڈکپ ٹرافی کا نام دیا گیا ہے / اے ایف پی فوٹو
اب فیفا ورلڈکپ میں جو ٹرافی استعمال کی جاتی ہے وہ 1974 کے ورلڈکپ کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔
اٹلی کے ڈیزائنر Silvio Gazzaniga نے اسے تیار کیا۔
یہ ٹرافی 2038 کے ٹورنامنٹ تک ٹیموں کو دی جائے گی اور اس کے بعد نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔
پہلے تو ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اصلی ٹرافی کو اپنے ساتھ لے جاتی تھیں مگر اب فیفا کی جانب سے فاتح ٹیم کو کانسی سے بنی گولڈ پلیٹڈ نقل دی جاتی ہے۔
اصلی ٹرافی فیفا کے ورلڈ فٹبال میوزیم میں رہتی ہے اور خصوصی مواقعوں پر ہی اسے باہر نکالا جاتا ہے۔
اس ٹرافی کو چھونے کی اجازت بھی بہت کم افراد کو حاصل ہے۔
ٹرافی کس سے بنی اور مالیت کیا ہے؟
فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟
یہ دنیائے کھیل کی سب سے مہنگی ٹرافی ہے / رائٹرز فوٹو
یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کا وزن 6 کلوگرام ہے اور 75 فیصد حصہ سونے پر مشتمل ہے۔
اس ٹرافی میں 2 انسان دنیا کو اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں اور جب اسے تیار کیا گیا تو اس کی لاگت 50 ہزار ڈالرز کے قریب تھی مگر موجودہ عہد میں یہ 2 سے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز (5 ارب 5 کروڑ سے 6 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ہے۔
درحقیقت یہ دنیائے کھیل کی سب سے مہنگی ٹرافی ہے جس کی قیمت کا مقابلہ کوئی اور ٹرافی نہیں کرسکتی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر کر دیا گیا ہے۔
یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ان کی تقرری کا اعلان کردیا ۔
34 سالہ عمر آرتان کو اس سال امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ریفری کی ذمہ داریاں انجام دینی تھیں، تاہم انہیں امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ وہ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد واپس بھیج دیے گئے تھے۔
جس کے بعد انہیں ورلڈ کپ کے ریفریز پینل سے دستبردار کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں وہ ترکی کے شہر استنبول سے واپس صومالیہ پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ایک قومی ہیرو کے طور پر دیکھا گیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں ذمہ داری سے محروم ہونے کے بعد عمر آرتان کو یوئیفا نے اب ایک بڑا موقع دیتے ہوئے سپر کپ میچ کے لیے مقرر کیا ہے، جو چیمپئنز لیگ فاتح پیرس سینٹ جرمین اور یوروپا لیگ چیمپئن آسٹن ولا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ میچ 12 اگست کو آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں ہوگا ۔
یوئیفا کی جانب سے جاری بیان میں عمر آرتان کو “دنیا کے بہترین ریفریز میں سے ایک” قرار دیا گیا، اور اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ وہ ورلڈ کپ میں اس وجہ سے حصہ نہیں لے سکے کہ انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو دو ایک سے ہرادیا۔
فٹبال ورلڈکپ میں جنوبی کوریا اور چیک ریبپلک کے درمیان ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔
دوسرے ہاف میں پہلےچیک ری پبلک نےجنوبی کوریا کے خلاف پہلا گول جبکہ بعدازاں جنوبی کوریا نے 2 گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔
جنوبی کوریا کی جانب سے گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی۔
میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میکسیکو کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔
9ویں منٹ میں ایک موو پر میکسیکو کے یوہان کوئی نوننس گیند کو حریف کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب رہے۔
اس ہاف میں میکسیکو کو چند اور مواقع بھی ملے مگر وہ اُس کو گول میں تبدیل نہ کرسکے، وقفے تک مقابلہ 0-1سے میکسیکو کے حق میں تھا۔
دوسرے ہاف کا آغاز بھی میکسیکو کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کیا ، اس ہاف کی ابتدا میں میکسیکو کے کھلاڑی کو جنوبی افریقا کے ڈیفینڈر سٹ ہول نے خطرناک فاؤل کے ذریعے گرایا جس پر ریفری نے اُنہیں ریڈکارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا۔
میکسیکو کو اس فاؤل پر فری کک بھی ملی مگر گول نہ ہوسکا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔
فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا ۔ شکیرا کی انٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔
اس کے بعد یکے بعد دیگرے مختلف فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ میوزیکل پرفارمنس میکسیکو کے مشہور بینڈ “مانا” نے بھی پیش کی جس کے بعد وینیزویلیا سے ڈینی اوشین کی انٹری ہوئی ۔
کولمبین گلوکار جے بیلوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں کو اینٹرٹین کیا۔
اس کے بعد میکسیکو سٹی کا اسٹیڈیا آزٹیکا رنگوں کے بادلوں میں نہا گیا اور اس کے ساتھ 17 منٹ سے کم دورانیے کی یہ میوزیکل افتتاحی تقریب مکمل ہوگئی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہیں۔
ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔













