زینب کے والد نے ملزم کو پکڑوانے کا دعویٰ کر دیا۔

0
644

زینب کے والد نے ملزم کو پکڑوانے کا دعویٰ کر دیا۔ پریس کانفرنس میں تالیاں بجنے پر بھی اظہار افسوس کیا۔ ان کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا کہ شہباز شریف نمبر نہ بنائیں، بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز کے پیچھے بڑا گروہ ہے۔ جعلی مقابلے میں ہلاک نوجوان کے ورثاء نے بھی کیس لڑنے کا اعلان کر دیا۔

زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ زینب کے ماموں نے ملزم کی سب سے پہلے نشاندہی کی، درندے کو ہمارے خاندان نے گرفتار کرایا، پریس کانفرنس میں بتانا اور مطالبات پیش کرنا چاہتا تھا لیکن بات نہیں کرنے دی گئی۔ محمد امین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کی تعریف کرنا ٹھیک ہے لیکن تالیاں بجانا درست نہیں تھا۔ انہوں نے بیٹی کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کا بھی اعلان کیا۔ آفتاب باجوہ کو وکیل مقرر کر دیا۔

آفتاب باجوہ نے معاملے میں وزیر اعلیٰ اور پولیس پر نمبر بنانے کا الزام لگا دیا۔ ساتھ ہی ساتھ ملک بھر میں مظلوموں کے مقدمات لڑنے کا اعلان بھی کر دیا۔ آفتاب باجوہ کا کہنا تھا کہ قصور میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز کے پیچھے بہت بڑا گروہ ہے، گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے اور مقدمات ختم کئے جائیں۔ آفتاب باجوہ نے یہ بھی کہا کہ جعلی مقابلوں میں ہلاک افراد کے ورثاء رابطہ کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY