انتظار قتل کیس ،2ہفتے تک چھپائی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

0
126

انتظار قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ،ڈیفنس کراچی میں نوجوان کے قتل کی 2ہفتے تک چھپائی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

13جنوری کی شام کراچی کے علاقے خیابان اتحاد ڈیفنس میںتعاقب کرنے والوں اور ناکے پر موجود اہلکاروں نے پہلےانتظار کی کار کو روکا گیا ، پھر جانے کا اشارہ کرنے کے بعد پیچھے سے فائر کھول دیے گئے ۔

انتظار کی کار پر گولیاں برسانے والوں میں ایک بھی پولیس اہلکار وردی میں نہیں تھا ،اب مقتول کیسے تمیز کرتا کہ سادہ لباس میں روکنے والے پولیس اہلکار تھے یا ڈاکو؟

انتظار کے قتل سے چند لمحے پہلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آنے سے سنسنی پھیل گئی ،کیس اب بھی حل نہیں ہوگا تو کب ہوگا؟

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتظار کو سیدھا سیدھا قتل کیا گیا ،سندھ میں عوام کو پولیس پر اعتماد نہیں ۔

عمران خان نے مقتول نوجوان کے گھر پہنچ گئے ،انہوں نے اہل خانہ سے پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ جوثبوت دیکھے ہیں ان سے واضح ہوتا ہے کہ انتظار کو قتل کیا گیا ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پچھلے 10 سال کے دوران1200 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ، خیبر پختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی کیا گیا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مردان کی عاصمہ کے والد نے خیبرپختونخوا کی پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زبیدہ آپا کے گھر بھی گئے اوربیٹے سے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY