بجارانی 10جولائی 1946کو جیکب آباد میں پیدا ہوئے

0
821

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی 10 جولائی 1946کو جیکب آباد کے شہر کرم پور میں سردار نور محمد کے گھر پیدا ہوئے، مرحوم 1966میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے،1990، 1997، 2002اور 2008میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 1974، 1977اور 2013میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، علاوہ ازیں وہ 1988 میں سینیٹر بھی رہے۔میر ہزار خان بجارانی پہلی بار 1974میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور ان کو محکمہ آبپاشی کا قلمدان دیا گیا

میر بجارانی 2013میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 16کشمور سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور اس وقت صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی تھے۔میر ہزار خان اپنے قبیلے بجارانی اورعلاقے کے دیگرکچھ قبیلوں کے سرداربھی تھے۔ مرحوم کے بیٹے میر شبیر علی بجارانی اس وقت رکن قوی اسمبلی ہیں، مرحوم نے سوگواروں میں ایک بیوہ ،2بیٹے اور3بیٹیاں چھوڑی ہیں ،میر بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق شعبہ صحافت سے وابستہ تھیں اور صحافتی حلقوں میں بھی مقبول تھیں، فریحہ رزاق بھی 2002سے 2007تک خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY