سوات دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی

0
80

سوات میں گزشتہ روز ہونے ایک دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ ایک فوجی مرکز میں ایک خودکش بمبار نے گھس کر اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جب وہاں فوجی والی بال کھیلنے میں مصروف تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دیگر 13 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سوات میں گزشتہ تین برسوں میں اس انداز کی دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

طالبان نے سن 2007 میں سوات پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ سن 2009ء میں ایک فوجی آپریشن کے ذریعے اس علاقے کو طالبان سے خالی کرایا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY