تحریک لبیک یا ر سول اللہ کے سربراہ علامہ خا د م حسین رضو ی نے آصف زرداری کو کرپشن کا بے تاج بادشاہ اور عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیدیا ۔
کمپنی باغ سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں خادم حسین رضوی نے کہا کہ قوم کو 70 سال سے اسلام کے نا م پر بے وقوف بنا یا جا رہا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ ختم نبوت کے قوانین کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عا م پر نہ لائی گئی تو بہت جلد حکومت کے خلا ف فیصلہ کن تحریک کا آغا ز کر دیں گے ۔
خادم رضوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سیا ست میں 70 سال سے ڈرامہ باز لو گ قوم کو بے وقوف بنا کر اپنے مفادات کی جنگ لڑتے رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک آصف زرداری اور عمران خان جیسے لوگوں کے خلاف میدان میں آچکی ہے ،آئندہ الیکشن میں کسی الائنس کے بغیر بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔
خادم حسین رضوی نے کہا کہ راولپنڈ ی دھر نا ختم کرتے وقت یہ معاہد ہ کیا گیا تھا کہ ختم نبوت قوانین کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو منظر عا م پر لا یا جا ئے مگر ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا اگر فور ی طور پر حکومت رپورٹ منظر عا م پر نہ لائی تو ہم حکومت کے خلا ف فیصلہ کن تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY