پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

0
1254

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توقعات کے مطابق مخصوص نشستوں پر بھی اپنی جانبداری ثابت کر دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اسی الیکشن کمیشن نے 2018ء کے انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد ارکان جو بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوئے ان کو خصوصی نشستیں دے دی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے انتخابات سے پہلے کوئی لسٹ نہیں دی گئی تھی نہ ان کا اس اسمبلی میں کوئی ممبر بنا تھا اور نہ ہی اس پارٹی نے اس صوبے میں انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ انشاء اللہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے اور عدالت سے اپنا حق لیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY