: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ کو شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹریٹمنٹ کا جامع منصوبہ پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صوبائی دارالحکومت میں صاف پانی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا کہ آپ کو عدالت میں خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ کی آمد پر مشکور ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ عوامی شخصیت بنیں اور عوام میں آئیں، پولیس اہلکاروں نے کیوں آپ کو ڈرا کر رکھا ہوا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں آپ ہماری بہت عزت کرتے ہیں، ایک آپ ہی تو ہیں جو اکیلے عدلیہ کی عزت کررہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY