سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اتوار کے روز اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

خطے میں اہم سعودی اتحادی ملک مصر میں وہ صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران مختلف علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بدھ سات مارچ کے روز سعودی ولی عہد برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے، جس کے بعد وہ رواں ماہ کے اواخر میں امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY