عمران خان کے ولیمے کی تقریب بنی گالہ میں ہوگی

0
878

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ولیمے کی سادہ اور پر وقار تقریب بنی گالہ میں ہوگی۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میںبھی کوئی صداقت نہیں ہے۔
قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ ان کے قریبی دوست دعوت ولیمہ کا اہتمام لندن میں کریں گے، عمران خان اپنی نئی شادی پر بیٹوں سلمان اور قاسم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ نوبیاہتا جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY