کرکٹ کی دنیا میں گزشتہ روز یہ غلطی کسی کرکٹر،ٹیم ، بورڈ یا ملک سے نہیں ہوئی بلکہ کرکٹ چلانے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ہوئی ہے۔

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ملکی ٹی 20 کپ میں فتح پر اس نے آسٹریلیا کو ٹی20 کی نمبر ون ٹیم بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان پہلی سے دوسری پوزیشن پر لڑھک گیا تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد آئی سی سی کو احساس ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 126 ریٹنگ پوزیشن کے باوجود پاکستان کو اعشاریہ 19 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کی درست ترین ریٹنگ125 اعشاریہ 65 اور پاکستان کی 125 اعشاریہ 84 ہے، اس اعتبار سے پاکستان نمبر ون ہے تو فوری طور پر آئی سی سی نے اپنی ویب پر پاکستان کو دوبارہ نمبر ون ٹی 20 ٹیم مان لیا ہے۔
کرکٹ کے حلقوں نے آئی سی سی کی اس غلطی کو حیرانی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY