پاکستان کے تاریخی شہر ٹیکسلا کی انجینرنگ یونیورسٹی کے ہال میں اکیس فروری کو ایک کامیاب تقریب منعقد ہوئی جو معروف شاعر ادیب عالمی اخبار کے مدیر اعلی اور ماہر نشریات صفدر ھمدانی کے قلمی سفر کی نصف صدی کے حوالے سے تھی

تقریب کا ایک حصہ عالمی اخبار کی بارہویں سالگرہ پر کراچی کی غزالہ رشید کویت کی شاہین اشرف علی لاہور کی دلشاد نسیم اور سڈنی کی ڈاکٹر نگہت نسیم کی تازہ کتابوں کی اشاعت کی تقریب اجرا تھی

taxila1

تیسرے حصے میں محفل مشاعرہ ہوئی جس میں مقامی شعرا اور مہمان شعرا نے شرکت کی اور اس طرح دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونےوالی یہ تقریب رات گیارہ بجے ختم ہوئی

taxila2

تقریب کی صدارت ٹیکسلا واہ کے بزرگ شاعر اور سوز خوان علی مطاہر اشعر نے کی جبکہ خاص مہمان اس شام کے محرک صفدر ھمدانی تھے اور مہمانان اعزازی شاہین اشرف علی نگہت نسیم اور فرحین چوہدری تھیں

اس تقریب کے روح رواں نوجوان صحافی نوید نقوی تھے جن سے دیگر تنظیموں نے بھی تعاون کیا تھا

taxila3

taxila4

نوید نقوی نے دن میں مہمانوں کو ٹیکسلا کے میوزیم اور کھنڈرات کی سیر کروائی جسکے بعد دوپہر میں ٹیکسلا کے عزا خانے بیت الحزن میں مرثیہ تصنیف نو محفل تھی جس سے مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے خطاب کیا

taxila5

ان تقریبات کی تفصیلی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY