امریکا کےمشرقی ساحلی علاقےموسم سرماکےطوفان کی زدمیں ہیں،طوفان اوربرفباری کےباعث 3ہزارسےزائدملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں،شدیدبارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک کےشمالی اورمغربی علاقوں میں ایک فٹ سےزائد برف پڑچکی ہے ۔

بارش اور برف باری کے باعث 2 ہزار400 سےزائدپروازیں تاخیرکاشکار ہیں۔

اس کے علاوہ 9 لاکھ افراد اور تجارتی علاقےبجلی سےمحروم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY