اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے بھارتی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق یہ سعودی عرب کے ساتھ اسرائیلی تعلقات میں بہتری کی طرف ایک اشارہ ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اسرائیلی ہوائی جہاز بھی بھارت جاتے ہوئے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔

اس طرح بھارت اور اسرائیل کے مابین سفر کا دورانیہ اور کرایہ بھی کم ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY