خبر رساں ادارے اے ایف پی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دعوت دے رہا ہے کہ اگر وہ شام یا عراق نہیں پہنچ سکتے تو افغانستان ہجرت کر جائیں۔

یہ دعوت ایک پروپیگنڈا فلم کے ذریعے دی گئی ہے۔ افغانستان میں خراسان صوبے میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی شاخ کی جانب سے چار مارچ کو ریلیز کی جانے والی یہ پروپیگنڈا فلم پچیس منٹ دورانیے پر مشتمل ہے۔ ’سائٹ انٹیلیجنس گروپ‘ کے مطابق اس فلم میں افغانستان کے شمال اور مشرق میں اس جہادی گروپ کے مضبوط ٹھکانوں کو پروموٹ کیا گیا ہے۔

داعش کی جانب سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو افغانستان آنے کی دعوت پر مبنی یہ ویڈیو عربی میں ہے تاہم بعض جنگجو پشتو، فارسی اور ازبک زبانوں میں بھی یہ پیغام دیتے نظر آتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY