پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ نفیسہ شاہ کہتی ہیں اس معاملے پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے شہبازشریف کی جانب سے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے پر ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو خدشات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی قیادت سے مسلم لیگ ن نے پی اے سی چیئرمین شپ چھوڑنے کے حوالے سے مشاورت نہیں کی۔












