نریندرمودی نے بھارت میں مسلمانوں کی زندگی جہنم بنادی ۔ انتہا پسندوں کے مسلم آبادیوں پرحملوں میں ایک مرتبہ پھر سے تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
مسلمانوں کی ذاتی املاک کونذرِ آتش کیا جا رہا ہے ۔ یہی نہیں مسجد کے امام کو زندہ جلادیا گیاجبکہ پولیس اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشاٗی بنی ہوٗی ہے۔ایسے پرتشدد واقعات میں تیس سے زائد افرادزخمی ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک بھی ہوگٗے۔ .
گجرات کے قصائی نریندرمودی نے مسلمانوں پرزندگی تنگ کردی۔ بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے غنڈوں نے مسلم آبادیوں میں آگ لگادی۔ .
ہریانہ کے علاقے نوح میں پتھر پھینکنے پر دو ہندوتنظیموں کے درمیان جھگڑاشروع ہواجس کا الزام مسلمانوں پر لگادیا گیا۔مودی کے انتہا پسندوں نے گڑگاؤں اور گروگرام کو جلادیا۔ میوات کے مسلم علاقے میں گاڑیوں، ہوٹلوں،دکانوں کو آگ لگادی گئی۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوٗے امام مسجد کے بھاٗی آبدیدہ ہوگئے انہوں نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے کاروباری مراکز اور املاک کے ساتھ مسجد کو بھی نذرِآتش کر دیا جس میں اس وقت بائیس سالہ نوجوان امام مسجد سعد انور کوبھی زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔













