پشاور زلمی کو میچ میں کامیابی کے لئے 18 گیندوں پر مزید 71رنز درکار ہیں جبکہ اس کی2وکٹیں باقی ہیں۔

ڈومینی اور آصف کی عمدہ بیٹنگ، پشاور کو 183 رنز کا ہدف

ڈیرن سیمی الیون کی طرف سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا ،32 کے مجموعی اسکور تک کامران اکمل نے 1چھکے سمیت 3 خوبصورت چوکے لگائے ،وہ 22رنز بناکر سمیت پٹیل کا شکار بنے۔

سمیت پٹیل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے دوسری کامیابی 53 کے اسکور پر حاصل کی،پشاور زلمی کے دوسرے اوپنر آندرے فلیچر 1چھکے اور 1چوکے کی مدد سے 19رنز بناکر گیند فہیم اشرف کو تھما بیٹھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوتھی وکٹ شاداب خان کی بدولت مل گئی،75 کے اسکور پر انہوں نے پہلا میچ کھیل کر 8 رنز بنانے والے خوشدل شاہ کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

12ویں اوور میں ظفر گوہر نے اوپر تلے لیم ڈاسن اور کپتان ڈیرن سیمی کی وکٹ لے کر میچ کو یک طرفہ بنادیا ،اس موقع پر پشاور زلمی کا اسکور 6 وکٹ پر 76رنز تھا ۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے جین پال ڈومینی کے ناقابل شکست73 ،آصف علی کے جارحانہ 45،حسین طلعت 29اور لیوک رونچی 27رنز کی بدولت مقررہ 20اوور میں5 وکٹ پر 182 رنز بنائے

SHARE

LEAVE A REPLY