ترکی، روس اور ایران کے صدور شام کی صورتحال پر ہونے والی ایک سمٹ میں ملاقات کریں گے۔ ترک حکومت کے مطابق چار اپریل کو یہ سمٹ استنبول میں منعقد کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے رہنما اس ملاقات میں شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے۔ گزشتہ برس نومبر بھی ان تینوں رہنماؤں نے روسی شہر سوچی میں ایک سمٹ کا اہتمام کیا تھا، جس میں شام کی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔

یہ سمٹ ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب ترک فورسز شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY