اسرائیل کی طرف سے شام میں کیے گئے حملے کے نتیجے میں گیارہ ایرانی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حملہ جمعرات کے دن شام میں ایرانی عسکری تنصیبات پر کیا گیا تھا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ اس اسرائیلی کارروائی میں تقریبا ستائیس فائٹرز ہلاک ہوئے، جن میں چھ شامی اور اکیس غیر ملکی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں گیارہ ایرانی جنگجو بھی شامل تھے۔ شام میں اس اسرائیلی کارروائی کی وجہ سے خطے میں ایک نئی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY