سعودی عرب کے شاہ سلمان نے فلسطینیوں کو دوبارہ اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔ شاہ سلمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ان کے بیٹے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو ’اپنی سرزمین کا حق‘ حاصل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY