ڈار کیخلاف اثاثہ ریفرنس: شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

0
59

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس میں شامل شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلا ف ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے احتساب عدالت میں کی۔

نیب نے 26 فروری 2018ء کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کو بھی شریک ملزمان کے طور پر نامزد کیا تھا۔

دورانِ سماعت ضمنی ریفرنس میں شامل ملزمان نعیم محمود، منصور رضا اور صدر نیشنل بینک سعید احمد احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شریک ملزمان کےخلاف فردجرم عائد کی، تینوں ملزمان نے اس موقع پر صحت جرم سے انکار کردیا۔

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ شریک ملزم صدر نیشنل بینک سعید احمد نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کااحترام ہےلیکن ابھی وہاں سےکوئی حکم نہیں آیا، ملزمان پرفردجرم عائدکردیتےہیں،کوئی حکم آیا توکارروائی ختم ہوجائے گی۔

شریک ملزم منصور رضا نے گزشتہ سماعت پر ہوئی بدمزگی پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

منصور رضا نے عدالت میں بیان دیا کہ جاوید اکبر شاہ اب میرے وکیل نہیں ہیں۔

فرد جرم عائد کرنے کے بعد احتساب عدالت نے11 اپریل تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے اس روز استغاثہ کے گواہان کو طلب کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY