شامی صدر بشار الاسد کی حامی فورسز فوجی اور ہوائی اڈے تیزی سے خالی رہی ہیں۔ اس ملک میں جنگی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ایسا امریکا کے ممکنہ میزائل حملوں کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹوئيٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی میزائل بہت جلد ہی شام پہنچ رہے ہیں۔ شامی فوج کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔












