یب کراچی نے سیکریٹری بلدیات کے دفتر پر چھاپہ مار کر سیکریٹری کے پی ایس کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسری کاروائی میں زمینوں کے اسکینڈل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے سیکریٹری بلدیات کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی، نیب ٹیم کے پہنچنے پر سیکریٹری بلدیات کے دفتر میں موجود عملے کی نیب افسران سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سیکریٹری بلدیات کے پی ایس رمضان سولنگی کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیب نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے زمینوں کے اسکینڈل میں ملوث دو سرکاری افسران سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نیب ترجمان کے مطابق حیدرآباد محکمہ ریونیو کے افسر غلام نبی ملاح،ڈائریکٹر سٹی سروے حیدرآباد سمیت شہری حنیف لالانی نے جامشورو کی731 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کیا تھا، ایک ملزم کو احتساب عدالت نے نوے دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY