نواز شریف اور مریم نوازنے اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی

0
85

نواز شریف، مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، لندن پہنچتے ہی نواز شریف اور مریم نوازنے اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

نوازشریف نے ڈیڑھ گھنٹے بیگم کلثوم نواز کے ساتھ اسپتال میں گزارا،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا،لندن میں کب تک رکوں گا ؟؟کل تک پتا چل جائےگا۔

ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال نہیں کیا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ لندن میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ایئر پورٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY