فرانسيسی دارالحکومت پيرس ميں ’پيلی جيکٹ‘ والوں کی طرف سے بڑے مظاہرے کیے جا رہے ہيں۔ حکومت احتجاج کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پاليسی کا اعلان کر چکی ہے اور پيرس ميں اس وقت قريب ساڑھے سات ہزار پوليس اہلکار تعينات ہيں۔

مختلف مقامات سے مظاہرين اور پوليس کے مابين جھڑپوں اور تصادم کی اطلاعات موصول ہو رہی ہيں۔ قبل ازيں فرانسيسی وزير داخلہ نے بتايا تھا کہ حکام کے پاس ايسی معلومات ہيں کہ مظاہروں ميں ايک سے دو ہزار کافی سخت گير نظريات کے حامل افراد شريک ہوں گے، جو امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY