نیب نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

نیب ترجمان کے مطابق سعد رفیق کے خلاف قومی وسائل کے بے دریغ استعمال اور ریلوے کی قیمتی اراضی قواعد کے خلاف لیز پر دینے کا بھی الزام ہے۔

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف غیرقانونی تقرریوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا ہے۔

آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے خلاف ریفرنس دائرکیا گیا ہے اورمنظور قادر کو واپس لانے کے لیے انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY