کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے کے ماہرین شامی علاقے مبینہ کیمیائی حملے کے مقام پر پہنچ رہے ہیں۔ رواں ماہ اس علاقے میں ہونے والے ایک مشتبہ کیمیائی حملے میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔ مغربی ممالک نے اس حملے کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کی تھی، جب کہ شام ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں عالمی ادارے کے خصوصی کمیشن کے ماہرین ہفتے کی صبح مبینہ کیمیائی حملے کے جائے واقع کی جانب بڑھ گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY