شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈز ریفرنس کی سماعت دن 2 بجے تک ملتوی

0
707

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جج محمد بشیر نے ایون فیلڈز ریفرنس کی سماعت دن دو بجے تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ استغاثہ کے نئے گواہ ڈی جی نیب آپریشنز ظاہر شاہ کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے ظاہر شاہ کو ایون فلیڈ اور فلیگ شپ کے حوالے سے متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ احتساب عدالت نے واجد ضیا کی عدم حاضری کے باعث العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

لندن سے اسلام آباد روانگی سے قبل ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا ہمارے واپس نہ آنے کے جھوٹے دعوے کرنیوالوں کی بات آج دم توڑ جائے گی، والدہ کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں جس کے باعث دونوں کو دورہ لندن مختصر کرنا پڑا۔ نواز شریف لندن میں اپنی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY