شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن جنوبی کوریائی صدر مُون جَے اِن کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد واپس اپنے وطن لوٹ گئے ہیں۔ جنوبی کوریائی ٹیلی وژن پر انہیں شمالی کوریائی سرحد میں داخل ہوتے دکھایا گیا۔ اپنی موٹر گاڑی میں بیٹھ کر کم جونگ اُن نے اپنی کھڑکی کا شیشہ نیچے اتار کر جنوبی کوریائی صدر کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔ کم جونگ اُن جمعہ ستائیس اپریل کی صبح میں جنوبی کوریائی سرحدی قصبے پانمُنجوم پہنچے تھے۔ جزیرہ نما کوریا کے لیڈروں کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY