سونم کپور کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

0
86

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان ہوگیا۔

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنے دوست آنند آہوجا سے 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ سونم کپور کی شادی کی خبریں کافی دنوں سے گردش کر رہیں تھی تاہم اب واضح ہو گیا ہے کہ وہ اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کررہی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی سونم کپور کے گھر کو سجائے جانے کے بعد ان کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر ان کے والد انیل کپور نے بھی صحیح وقت آنے پر شادی سے متعلق بتانے کا وعدہ کیا تھا۔

اب دونوں خاندانوں نے مشترکہ بیان میں سونم کپور کی آنند آہوجا سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں خاندانوں کے بیان کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی 8 مئی کو ممبئی میں ہی ہوگی جس میں قریبی دوست شریک ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY