سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے  کہا ہےکہ ان کا ملک ابتدائی طور پر، برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل اقتصادی بلاک ‘برکس’ میں سرکاری طور پر شامل ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اگست میں کہا تھا کہ سلطنت یکم جنوری کی مجوزہ شمولیت سے قبل تفصیلات کا جائزہ لے گی اور کوئی مناسب فیصلہ کرے گی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ برکس گروپ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مفید اوراہم چینل ہے۔ اس اقتصادی بلاک میں اس سے قبل برازیل، روس، بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ شامل تھے لیکن نئے ارکان کے طور پر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، مصر ، ایران ایتھیوپیا کی شمولیت کے بعد یہ تعداد دوگنی ہو جائے گی ۔

سعودی عرب کی برکس ملکوں میں شمولیت ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان جیو پولیٹیکل کشیدگیاں جاری ہیں اور سلطنت کے اندر چین کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY