شمالی کوریا کی طرف سے امریکی شہریوں کی رہائی

0
820

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے امریکی شہریوں کی رہائی کا عمل اس کمیونسٹ ملک کے رہنما کم جونگ ان سے ہونے والی سمٹ پر بہت اچھے اثرات مرتب کرے گی۔

ان امریکیوں کی رہائی کے بعد ٹرمپ نے ٹیلی فون پر جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے گفتگو میں کہا کہ پیونگ یانگ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور کم جونگ ان کی ملاقات بہت تعمیری رہی۔ پومپیو بدھ کے دن ان امریکیوں کے ساتھ جاپان پہنچے، جہاں سے وہ واشنگٹن روانہ ہو گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY