پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے باقی دو میچز ملتان اور پنڈی میں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ میچوں کےلیے شہروں کا اعلان انگلش کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کے تمام میچز بیرون ملک کروانے کی تجویز نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY