اسرائیلی پارلیمان کے اسپیکر نے رواں ہفتے اسرائیل فلسطین بارڈر پر جھڑپوں کے دوران ہونے والی فلسطینی باشندوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے
یولی ایڈل سٹائن نے اپنے فرانس کے دو روزہ دورے میں فرانسیسی قانون سازوں سے ایک ملاقات میں کہا کہ اسرائیل ایک عرصے سے خبردار کرتا آ رہا ہے کہ حماس دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے سرحد کے ساتھ اس قسم کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ چودہ مئی پیر کے روز اسرائیلی دستوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ساٹھ فلسطینی ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔











