امریکی اخراج کے باوجود یورپی یونین نے جوہری ڈیل کی بقا کی یقین دہائی کرائی، ایران

0
727

ایرانی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکی اخراج کے باوجود یورپی یونین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری ڈیل کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ ان وعدوں پر عمل بھی کیا جائے گا۔ صالحی نے تہران میں یورپی کمشنر برائے توانائی اور ماحولیات سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے سے اخراج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ ’قابل اعتبار ملک‘ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت ایرانی جوہری سرگرمیوں کو محدود بنایا گیا تھا جس کے عوض اس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY