ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بیٹی اور داماد کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرروسٹرم پر بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا میری عمر 55 سال ہے، گزشتہ 10 برسوں سے رکن قومی اسمبلی ہوں، سپریم کورٹ نے زیرالتوا درخواستوں کو نمٹانے کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی، مجھے اور میری اہلیہ کو 20 اپریل کے فیصلےمیں شامل تفتیش ہونے کی کوئی ہدایت نہیں تھی۔
پراسیکیوٹر نیب نے کیپٹن (ر) صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میرے بس میں نہیں 5، 6 لوگ آپکے پیچھے بھی کھڑے کر دیتا، کتنی ذیادتی ہے آپ اکیلے کھڑے ہیں۔












