داعش نے افغان وزارت داخلہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
داعش کے متعدد عسکریت پسند وزارت داخلہ کی عمارت کی پہلی چوکی عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
کابل پولیس کے مطابق سات حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ صفائی کا آپریشن جاری ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے۔











