افغانستان کے وسطی ایشیائی جمہوریہ ترکمانستان کے ساتھ ریل رابطوں کے منصوبے کے پہلے حصے کا افتتاح ہو گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں افغان صدر اشرف غنی اور ان کے ترکمان ہم منصب بَیردی محمدوف بھی شریک ہوئے۔ دو بلین ڈالر مالیت کے اس ریل منصوبے میں بعد ازاں ایک اور وسطی ایشیائی ملک تاجکستان بھی شامل ہو جائے گا۔

منصوبے کے پہلے حصے کی تکمیل پر پیر کے روز ایک مال بردار ریل گاڑی نے پہلی بار ترکمانستان میں امام نذر کے شہر سے افغانستان میں اکینا کے مقام پر قائم کسٹمز چیک پوسٹ تک تین کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY