پی ٹی آئی نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا

0
228

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی میں سزا یافتہ مجرم کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔

معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ فاروق بندیال کا تحریک انصاف میں شامل ہونا افسوسناک تھا، انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ریکارڈ رکھنے والے شخص کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، انہیں کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے فاروق بندیال کی پارٹی میں شمولیت کا نوٹس لے لیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY