سیدہ قرۃالعین نقوی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے 4 مطالبات کیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبات نا مانے گئے تو 27 دسمبر کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مودی کون ہوتا ہے ہمیں لکچر دینے والا جس کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

سانحہ کارساز کے 9 سال مکمل ہونے پر کراچی میں پیپلزپارٹی نے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ بلاول ہاوس سے سلام شہدا ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی ۔

ریلی جب کارساز پہنچی تو بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے 4 مطالبات کئے۔ جس میں ان کا پہلا مطالبہ پارلیمانی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی ازسرنوتشکیل تھا، دوسرا ان کا مطالبہ تھا کہ پیپلزپارٹی کا پاناما بل پاس کیا جائے، تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ آصف زرداری کی سی پیک سے متعلق قرارداد پرعمل کیا جائے جبکہ ان کا چوتھا اور آخری مطالبہ یہ تھا کہ ملک میں فوری وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے یہ مطالبات نہ مانے تو 27 دسمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مودی کون ہوتا ہے ہمیں لکچر دینے والا جس کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 پیپلز پارٹی کا سال ہوگا ۔ شہید بے نظیر اور ذوالفقا ر علی بھٹو کے جو خواب ادھورے رہ گئے تھے وہ اُنہیں پورا کرنے کی کوشش کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY